تعارف



aamee
AL ALA MISSION FOR ESSENTIAL EDUCATION
العلاء مشن فار ایسینشل ایجوکیشن

بہار اور مغربی بنگال کا سرحدی علاقہ مسلمانوں کے شیرشاہ آبادی کا علاقہ ہے۔ جو حکومت کے متعصبانہ رویے اور خود ہم مسلمانوں کی لاپرواہی اور خود غرضی کی بنا پر ہندوستان کے پچھڑے ہوئے علاقوں میں سے ایک ہے۔ ہم لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم اس خطے میں آباد مسلمانوں خصوصا شیرشاہ آبادیوں کے لئے ایک مستحکم تعلیمی نظام قائم کریں ۔ جو روایتی، نظامی طریقۂ تعلیم سے بالکل مختلف اور کارآمد ہو۔

الحمد للہ اس مقصد کی تکمیل کے لئے جلد ہی ہم العلاء مشن کا قیام کرنے جارہے ہیں۔اس کے لئے ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے میں ابھی وقت درکار ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس خواب کی تعبیر ممکن ہوسکے گی۔

والسلام
العلاء مشن کٹیهار